چین کے صوبے ھوُبے کے وائس گورنر عزت مآب ھوانگ چوُپنگ کی وزارت ریلوے آمدوزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات

چین کے صوبے ھوُبے کے وائس گورنر عزت مآب ھوانگ چوُپنگ کی وزارت ریلوے آمدوزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات

چین کے صوبے ھوُبے (Hubei) کے وائس گورنر (Vice Governor) عزت مآب ھوانگ چوُپنگ کی وزارت ریلوے آمدوزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات؛
ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا – پاکستان اور چین کے درمیان باہمی دیرینہ تعلقات اور ھوبے صوبے کے حوالے سے اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ پر بات چیت“پاکستان آکر ایسے لگا جیسے اپنے عزیز بھائی کے گھر آیا ہوں”۔ وائیس گورنر ھوانگ چوپنگ“ پاکستان کے لوگوں کی چین کے لئے محبت کا مشکور ہوں”۔ وائیس گورنر
ھوبے کی صوبائی حکومت پاکستان ریلوے کے ساتھ شراکت داری میں دلچسپی رکھتی ہے۔ ہماری استعداد سے پاکستان ریلوے کو جدید لائنوں پر ڈالا جا سکتا ہے۔ وائس گورنرسی پیک منصوبوں سے پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات میں ایک نئے اور سنہری دور کا آغاز ہوا ہے؛ اسے مزید فروغ دیں گے۔وائس گورنر وزیر اعظم پاکستان کا رواں مہینے چین کا دورہ انتہائی اہم ہے۔ سی پیک منصوبوں پر خاطر خواہ پیش رفت ہو گی۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مین لائین ون ریل منصوبے کے پریلیمنری ڈیزائین پر دستخط ہونگے۔

پشاور۔کراچی ایم ایل ون منصوبے کے تکمیل سے پاکستان میں ریل کا انقلاب آئیگا۔ شیخ رشید احمد
ھوبے کی صوبائی حکومت کو گوادر، کوئٹہ، تافتان ایم ایل ٹو ریل منصوبے میں شراکت داری اور سرمایہ کاری کی دعوت۔ وائس گورنر کی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ھوبے صوبے کے دورے کی خصوصی دعوت وزیر ریلوے کی طرف سے وائس گورنرھوانگ چوپنگ کا وزارت ریلوے دورے کا شکریہ۔ چین دورے کی دعوت قبول کر لی۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *