وزیراعظم عمران خان کا میاں نواز شریف کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم

وزیراعظم عمران خان کا میاں نواز شریف کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی صحت کیلئے ہرسہولت فراہم کی جائے. ٹویٹ میں انکا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایت دی ہیں کہ نواز شریف کو انکی مرضی کے مطابق علاج فراہم کرنے کیلئے ملک میں موجود تمام ہسپتالوں کی دستیابی یقینی بنائیں. انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جہاں بھی ضرورت پڑے گی معاونت فراہم کرے گی. وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں نواز شریف کیلئے دعائیہ کلمات بھی کہے. ان کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ انہیں صحتیابی میسر آئے۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *