دھواں دار بیٹنگ، تیز ترین نصف سنچری برابر کردی

دھواں دار بیٹنگ، تیز ترین نصف سنچری برابر کردی

کراچی (ویب ڈیک)پاکستان سپرلیگ نے پاکستان میں آتے ہی دھوم مچادی ہے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہور قلندرز کے درمیان میچ میں کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ آصف علی نے 17 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بنا کر کامران اکمل کا ریکارڈ برابر کردیا۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا،، پہلے باولنگ کرتے ہوئے باولرز مکمل ناکام رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی میچ کے 15 ویں اوور کے آغاز سے ایک گیند قبل بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے۔ انہوں نے اپنی جارحانہ اننگز کھیل کر ڈیل پورٹ کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ میں 88 رنز کا اضافہ کیا اور 17 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بنا کر کامران اکمل کا ریکارڈ برابر کردیا۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *