بھارت میں انتخابی دنگل شروع ، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال، کشمیریوں نےووٹنگ کا عمل ٹھکرا دیا.

بھارت میں انتخابی دنگل شروع ، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال، کشمیریوں نےووٹنگ کا عمل ٹھکرا دیا.

سرینگر ( ویب نیوز ) بھارت میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ جاری ہے تاہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابات مسترد کرتے ہوئے آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابات کے ڈرامے کو کشمیریوں نے مسترد کر دیا ہے، مشترکہ حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی اپیل پر وادی میں آج ہڑتال کی جا رہی ہے، کاروباری مراکز اور دکانیں بند جبکہ سڑکیں سنسان ہیں۔قابض انتظامیہ نے متعدد علاقوں میں نیٹ سروس معطل کر رکھی ہے۔ہڑتال یاسین ملک کی تہاڑ جیل منتقلی، میر واعظ عمر فاروق سے این آئی اے کی پوچھ گچھ، ڈھونگ انتخابات اور سری نگر شاہراہ کی بندش کے خلاف کی جا رہی ہے۔ادھر بھارت میں انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے 20 ریاستوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، پولنگ 7 مراحل میں مکمل ہو گی۔بھارت کی 29 ریاستیں اور 7 یونین علاقے ہیں، ملک بھر میں ووٹروں کی کل تعداد 90 کروڑ ہے جن کے لیے 10 لاکھ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔بھارتی پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کی 543 نشستیں ہیں اور کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے کم از کم 272 نشستیں درکار ہوں گی۔۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *